گلگت/میرپورخاص: گلگت اور میرپورخاص میں پیش آنے والے دو مختلف ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 14 افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔
گلگت میں مسافر وین موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہوکر دریائے یاسین میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔
ادھر میرپورخاص کے علاقے کالرو گوٹھ میں تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔




