واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ کسی بھی معاہدے کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو تہران کے ساتھ ڈیل کرنے کی ضرورت نہیں، معاہدے کا وقت بہت پہلے گزر چکا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکہ کے پاس ایران کے سیکڑوں ارب ڈالر موجود ہیں جبکہ آبنائے ہرمز بھی اس کے پاس ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر نے نائب صدر جے ڈی وینس کو ڈیموکریٹک پارٹی کے زیرِ انتظام ریاستوں اور شہروں میں مبینہ بدعنوانی اور جرائم کے خلاف اقدامات پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ٹرمپ نے مینیسوٹا، کیلیفورنیا اور الینوائے میں بدعنوانی اور ناقص انتظامی امور کے الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ہر ماہ اربوں ڈالر چرائے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مبینہ بدعنوانی کا خاتمہ امریکی بجٹ کو متوازن بنانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔




