پاکستان
Trending

وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ میں سفارتی سرگرمیاں، چار ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں

 

انقرہ: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دورۂ ترکیہ کے دوران مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں، جن میں پاکستان کے دوطرفہ تعلقات، اقتصادی و دفاعی تعاون اور علاقائی امن و استحکام کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات میں پاک ترکیہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور باہمی تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی، جبکہ علاقائی صورتحال بھی زیرِ بحث آئی۔

عراق کے صدر سے ملاقات میں شہباز شریف نے عراق کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے تعمیر نو، زراعت اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون اور اعلیٰ سطح کے روابط جاری رکھنے پر زور دیا۔

وزیراعظم نے سوڈان کی عبوری خودمختاری کونسل کے صدر عبدالفتاح البرہان اور فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر اسٹب سے بھی ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں باہمی تعلقات کے فروغ، مشترکہ تعاون اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کو وسعت دینے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button