پاکستان
Trending

پاکستان خلائی تحقیق کے نئے دور میں داخل، کل ہر شہری فخر سے آسمان کی جانب دیکھے گا: وزیراعظم کا تاریخی پیغام

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی خلا باز کی خلائی اسٹیشن ’تیانگونگ‘ روانگی کو ملک کی بڑھتی ہوئی سائنسی صلاحیتوں کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کل پاکستان کا ہر شہری فخر، امید اور تشکر کے ساتھ آسمان کی جانب دیکھے گا۔

پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کی روانگی سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے بتایا کہ چینی مشن ’شین ژو 24‘ پاکستانی خلا باز کو خلا میں لے جانے کے لیے مکمل تیار ہے۔ انہوں نے اس تاریخی لمحے کو قومی تاریخ کا سنگِ میل قرار دیتے ہوئے ہر پاکستانی کے نام منسوب کر دیا۔

وزیراعظم نے سپارکو، تعلیمی اداروں، سائنسدانوں اور مسلح افواج کی مشترکہ کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور پاک چین دوستی کے فروغ پر چینی صدر شی جن پنگ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کا ثبوت ہے اور اب پاک چین دوستی ہمالیہ کی بلندیوں سے آگے خلا تک جا پہنچی ہے۔ آخر میں انہوں نے خلا باز اور مشن کے تمام ارکان کے محفوظ اور کامیاب سفر کے لیے دعا کی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button