اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں کثیر المنزلہ عمارت منہدم ہونے کے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے شہری کے لیے مغفرت کی دعا کرتے ہوئے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
شہباز شریف نے زخمیوں کی صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام زخمیوں کو ترجیحی بنیادوں پر بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ زخمیوں کے علاج معالجے میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے اور انہیں ہر ممکن طبی سہولت فراہم کی جائے۔




