ٹیکنالوجی
Trending

جدید سائبر ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ، اب ٹائر خود بتائیں گے کب بریک لگانی ہے

 

نیویارک: گاڑیوں کی صنعت میں جدید ٹیکنالوجی کا نیا اضافہ، ٹائر ساز کمپنی پیرلی نے ایسے اسمارٹ ٹائر تیار کیے ہیں جو اپنی حالت سے متعلق معلومات گاڑی کے کمپیوٹر کو فراہم کرکے بریکنگ اور سڑک پر گرفت بہتر بنانے میں مدد دیں گے۔

کار اینڈ ڈرائیور کی رپورٹ کے مطابق سائبر ٹائر ٹیکنالوجی میں 13 گرام وزنی سینسر نصب کیا گیا ہے، جو ٹائر کا درجہ حرارت، ہوا کا دباؤ اور ایکسلریشن سے متعلق ڈیٹا مسلسل گاڑی کے کمپیوٹر تک پہنچاتا ہے۔

اس معلومات کی مدد سے گاڑی کا اے بی ایس اور ٹریکشن کنٹرول سسٹم ٹائروں کی قسم اور حالات کے مطابق خودکار طور پر اپنی سیٹنگز تبدیل کر لیتا ہے، جس سے مختلف موسموں میں بہتر ڈرائیونگ ممکن ہو سکے گی۔

لاس ویگاس موٹر اسپیڈ وے پر کیے گئے تجربات کے دوران اس ٹیکنالوجی سے لیس گاڑی کا بریکنگ فاصلہ تقریباً 0.9 میٹر کم ریکارڈ کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button