پاکستان
Trending

دبئی میں پورشے کا میگا کار فیسٹیول، ایک ہزار سے زائد گاڑیوں کی نمائش، 30 ہزار افراد کی آمد

 

دبئی: دبئی میں پورش کے چھٹے سالانہ فیسٹیول ’’آئیکونز آف پورشے‘‘ نے شائقین کی بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کر لیا، دو روزہ ایونٹ میں تقریباً 30 ہزار افراد نے شرکت کی جبکہ ایک ہزار سے زائد پورش گاڑیاں نمائش کے لیے پیش کی گئیں۔

21 اور 22 نومبر کو دی اسکوائر ند الشبا میں منعقد ہونے والے فیسٹیول میں نایاب اور کلاسک گاڑیوں کے علاوہ جدید ماڈلز، آرٹ اور تفریحی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔

فیسٹیول کی خاص بات پورش کی نئی کانسیپٹ کار ’’مشن ایس‘‘ کی خطے میں پہلی مرتبہ عوامی نمائش تھی۔ اکتوبر میں نیویارک میں عالمی سطح پر متعارف کرائی جانے والی اس گاڑی نے اپنے مستقبل کے ڈیزائن اور جدید خصوصیات کے باعث خصوصی توجہ حاصل کی۔

مشن ایس کی نمائش کے ذریعے شائقین کو پورش کی آئندہ نسل کی سپر اسپورٹس کاروں کی ممکنہ شکل اور ٹیکنالوجی دیکھنے کا موقع ملا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button