ٹیکنالوجی
Trending

پورشے کی نئی الیکٹرک سپورٹس کار، 3 سیکنڈ سے کم وقت میں 100 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار حاصل کرنے کی صلاحیت

 

جرمنی: معروف جرمن کار ساز کمپنی پورشے نے اپنی نئی الیکٹرک سپورٹس کار 718 باکسسٹر ای وی کے پروٹوٹائپ کی آزمائش کر لی، جدید ٹیکنالوجی سے لیس یہ گاڑی رفتار، تیز موڑ کاٹنے اور سڑک پر مضبوط گرفت کے حوالے سے غیر معمولی خصوصیات رکھتی ہے۔

کار اینڈ ڈرائیور کی رپورٹ کے مطابق نئی باکسسٹر میں 800 وولٹ بیٹری سسٹم استعمال کیا گیا ہے، جسے مسافروں کی نشستوں کے پیچھے نصب کیا گیا ہے۔ اس منفرد ڈیزائن سے گاڑی کا وزن پچھلے حصے کی جانب زیادہ رہتا ہے، جس کے باعث اسے روایتی مڈ انجن اسپورٹس کار جیسی ہینڈلنگ ملتی ہے۔

پورشے کا دعویٰ ہے کہ نئی گاڑی صفر سے 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار تین سیکنڈ سے بھی کم وقت میں حاصل کر سکے گی۔ اس میں ایک الیکٹرک موٹر ہوگی جو پچھلے پہیوں کو طاقت فراہم کرے گی۔

گاڑی میں جدید اسٹیئرنگ ٹیکنالوجی، ریئر ایکسل اسٹیئرنگ اور خصوصی اسپورٹس ٹائر بھی شامل کیے گئے ہیں۔ کمپنی کے مطابق نئی باکسسٹر رفتار، بریکنگ اور کارنرنگ کے اعتبار سے گزشتہ ماڈلز سے زیادہ بہتر کارکردگی دکھائے گی۔

پورشے کی نئی 718 باکسسٹر ای وی کی باضابطہ رونمائی 2027 کے آغاز میں متوقع ہے، جبکہ اسے 2028 ماڈل کے طور پر مارکیٹ میں پیش کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button