پاکستان
Trending

پاکستانی خلا باز کی خلائی روانگی پر ’’ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں‘‘ کے نام سے ملی نغمہ جاری

 

اسلام آباد: پاکستان کے خلائی سفر میں اہم پیش رفت اور خلا باز ذیشان علی کی تاریخی روانگی کے موقع پر وزارت اطلاعات و نشریات نے خصوصی ملی نغمہ جاری کر دیا۔ ’’ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں‘‘ کے عنوان سے جاری نغمے میں پاکستان کے بلند عزائم، خلائی تحقیق کے نئے امکانات اور پاک چین دوستی کو موضوع بنایا گیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے ملی نغمے کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی، جس میں پاکستانی خلا باز ذیشان علی کے خلائی مشن سے قبل کی تیاریوں اور تربیتی مراحل کی جھلکیاں پیش کی گئی ہیں۔

ویڈیو میں ذیشان علی کی وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسزسید عاصم منیر سے ملاقاتوں کے مناظر بھی شامل ہیں، جبکہ پاکستانی خلا باز کی گفتگو کے ذریعے ان کے تاریخی خلائی سفر کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

خصوصی ملی نغمے میں پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ دوستی اور خلائی تحقیق کے شعبے میں باہمی تعاون کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔ اس کا عنوان علامہ محمد اقبال کے معروف شعر ’’ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں‘‘ سے لیا گیا ہے، جو نئی منزلوں کی تلاش اور بلند حوصلوں کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button