بھارت میں مودی حکومت کی دوغلی پالیسیوں اور کرکٹ کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے پر اپوزیشن رہنماؤں نے شدید اعتراضات اٹھائے ہیں۔
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگوانت سنگھ مان نے کہا کہ مودی حکومت ایک طرف فنکاروں کو پاکستان سے تعلق پر غدار قرار دیتی ہے، دوسری طرف پاکستان کے خلاف میچ کروانے میں کوئی قباحت نہیں سمجھتی۔ فلم کی شوٹنگ پر پابندی لگائی گئی، لیکن میچ کا انعقاد اس لیے ہوا کیونکہ اس کے پیچھے وزیر داخلہ کا بیٹا جے شاہ تھا۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر کرکٹ میچ ہو سکتا ہے تو سکھ یاتریوں کو کرتارپور جانے کی اجازت کیوں نہیں دی جاتی؟ کیا مودی حکومت سب کچھ صرف اپنی مرضی اور مفاد کے تحت طے کرنا چاہتی ہے؟
رپورٹس کے مطابق، بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ کھیل کو سیاست زدہ کرنے میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور آزادی اظہار پر قدغنوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔




