اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کو 13 بار ڈیمارش کیا ہے تاکہ دہشتگردی کے واقعات کو روکنے کے لیے تعاون حاصل کیا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ 2021 سے اب تک 3,844 پاکستانی شہید ہو چکے ہیں، جن میں سول، فوجی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار شامل ہیں۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں دہشتگردی کے 10,037 واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں، لیکن کابل کی جانب سے کوئی مثبت ردعمل نہیں ملا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بدقسمتی سے افغانستان اب بھارت کی پراکسی بن چکا ہے، جو خطے کے لیے خطرناک صورتحال ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین اور عوام کی حفاظت کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گا اور عالمی برادری کو بھی خطے میں امن کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔




