پاکستان
Trending

شوال کا چاند نظر نہیں آیا: ملک بھر میں کل 30 واں روزہ، عید الفطر بروز ہفتہ 21 مارچ کو منانے کا اعلان

 

اسلام آباد: مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں عید الفطر کے حوالے سے حتمی فیصلہ سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ملک کے کسی بھی حصے سے شوال المکرم کا چاند نظر آنے کی کوئی مصدقہ شہادت موصول نہیں ہوئی۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم ترین اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرِ صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزارتِ مذہبی امور، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے ماہرین سمیت زونل کمیٹیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
کراچی، لاہور اور کوئٹہ سے چاند نظر نہ آنے کی رپورٹس موصول ہوئیں۔ پشاور سے موصول ہونے والی 6 شہادتوں کا شرعی اور فنی طور پر باریک بینی سے جائزہ لیا گیا، تاہم وہ شہادتیں معیار پر پوری نہ اتر سکیں جس کی بنیاد پر انہیں مسترد کر دیا گیا۔ مولانا عبدالخبیر آزاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ ملک بھر سے چاند نظر آنے کی کوئی مصدقہ اطلاع نہیں ملی، لہٰذا اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ کل بروز جمعہ 30 واں روزہ ہوگا اور عید الفطر ہفتہ 21 مارچ کو منائی جائے گی۔
یکم شوال 1447ھ کا آغاز ہفتہ کے روز سے ہوگا، یوں رواں سال رمضان المبارک کے 30 روزے مکمل ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button