پاکستان
Trending

موجودہ نظام ناکام، نئی قیادت کے لیے چھوٹے صوبے ناگزیر:ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان

 

راولپنڈی : چیئرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی نظام اس لیے کامیاب نہیں ہو سکا کیونکہ ہمارا گورننس ماڈل عملی تقاضوں سے بہت پیچھے رہ گیا ہے۔ رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قیادت کا بہترین نمونہ نبی پاک ﷺ کی سیرت میں موجود ہے، جسے آج کے نظام میں شامل کیے بغیر بہتری ممکن نہیں۔

ڈاکٹر عبدالرحمان نے کہا کہ میاں عامر محمود نے بجا طور پر ایک ایسے قومی مسئلے کی نشاندہی کی ہے جس پر سنجیدگی سے بات ہونی چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ اگر ملک میں چھوٹے صوبے قائم کیے جائیں تو نہ صرف گورننس بہتر ہو گی بلکہ نئی، اہل اور باصلاحیت قیادت بھی سامنے آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنا نظام ازسرنو مرتب کریں اور اسلامی اصولوں کے ساتھ جدید حکمرانی کے ڈھانچے کو ہم آہنگ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button