پاکستان
Trending

لاہور: ٹک ٹاکر حکیم شہزاد کے خلاف کارروائی، جعلی مچلکوں پر گرفتاری کا حکم

لاہور: لاہور کی ڈرگ کورٹ نے ٹک ٹاکر حکیم شہزاد کے خلاف غیر قانونی اشتہارات اور بغیر لائسنس ادویات کی فروخت کے مقدمے میں سخت قدم اٹھاتے ہوئے انہیں 2 اکتوبر کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

حکیم شہزاد آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جب کہ ان کے بیٹے نے عدالت میں جعلی مچلکے جمع کروائے، جس پر عدالت نے قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔

یہ مقدمہ حکیم شہزاد پر غیر قانونی اشتہارات اور بغیر لائسنس ادویات بیچنے کے الزامات کی بنیاد پر درج کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button