ریاض: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے اور ملک کی ترقی کے لیے اصلاحات اور جدید ٹیکنالوجی پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر کو مکمل ڈیجیٹائزڈ کر کے کرپشن میں کمی لائی گئی ہے اور نوجوانوں کو جدید زرعی اور فنی تعلیم دی جا رہی ہے۔ انہوں نے ملک کو موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات جیسے سیلاب سے لاحق خطرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان سے ہونے والے نقصان کی بحالی کے لیے مزید فنڈز کی ضرورت ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ مسلسل قرضوں کی بجائے خود انحصاری کو ترجیح دی گئی اور مختلف شعبوں میں تعاون اور جدید ٹیکنالوجی سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا رہا ہے۔




