لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو حکم دیا ہے کہ وہ کم عمر ڈرائیور بچوں کو فوری گرفتار نہ کریں اور پہلے ان کے لیے آگاہی مہم چلائی جائے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ پہلی بار قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے بچوں کو صرف وارننگ دی جائے، اور غلطی دہرانے پر ہی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
عدالتی حکم کے مطابق یہ اقدام بچوں کی تربیت اور آگاہی کو ترجیح دینے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ نوجوان محفوظ طریقے سے ٹریفک قوانین کی پاسداری سیکھ سکیں۔




