کھیل
Trending

فٹنس ٹیسٹ لازمی قرار، رضوان اور امام الحق پریزیڈنٹ ٹرافی سے باہر

 

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی محمد رضوان اور امام الحق پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق دونوں کرکٹرز نے اپنی متعلقہ ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کو فٹنس ٹیسٹ نہیں دیے، جس کے باعث وہ ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ کے لیے مقررہ شرائط پوری نہیں کرسکے۔

پی سی بی کے قواعد کے مطابق فرسٹ کلاس کرکٹ میں شرکت کے لیے ٹیموں پر کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لینا اور ان کی رپورٹس بورڈ کو جمع کرانا لازمی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فٹنس ٹیسٹ کی شرط پوری نہ ہونے کے باعث محمد رضوان اور امام الحق کو پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button