تہران: ایرانی سرکاری میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای امریکی اور اسرائیلی حملوں میں شہید ہوگئے ہیں۔ سرکاری رپورٹس کے مطابق سپریم لیڈر اپنے دفتر میں سرکاری فرائض انجام دے رہے تھے کہ اس دوران ہونے والے حملے میں وہ جاں بحق ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق حملے میں آیت اللہ خامنہ ای کے قریبی اہلِ خانہ بھی نشانہ بنے، جن میں ان کا بیٹا، بہو، بیٹی، نواسی اور داماد شامل ہیں۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔
ایرانی حکام نے ملک بھر میں سوگ کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے اتحاد اور یکجہتی کی اپیل کی ہے۔ سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ اعلیٰ سطحی ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔




