بین الاقوامی
Trending

’ہمیں نوکری چاہیے، نفرت نہیں‘، کاکروچ جنتا پارٹی نے مودی حکومت کا انتخابی بیانیہ ہوا میں اڑا دیا

 

نئی دہلی: بھارت میں روزگار کے سنگین بحران نے مودی حکومت کی سیاسی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ملک کے لاکھوں بے روزگار نوجوانوں کی طاقتور آواز بن کر ابھرنے والی علامتی ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ (CJP) نے مودی سرکار کے روایتی ’ہندو مسلم ایجنڈے‘ کے پرخچے اڑاتے ہوئے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ اب ملک کو مزید مذہبی سیاست کی آگ میں نہیں جھونک سکتی۔

کاکروچ جنتا پارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں مودی حکومت کو سخت وارننگ دی گئی ہے کہ وہ اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے ہندو مسلم کارڈ کا استعمال فوراً بند کرے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ ملک کے نوجوانوں کو اب کھوکھلے سیاسی نعروں سے بہلایا نہیں جا سکتا۔ مودی حکومت کو اپنی ترجیحات کو 180 ڈگری پر بدلنا ہوگا، نفرت انگیز بیانیے کا خاتمہ کرنا ہوگا اور تمام تر حکومتی وسائل کو نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے پر لگانا ہوگا۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق، ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کا یہ انوکھا اور طنزیہ نام دراصل موجودہ بے حس نظام کے خلاف نوجوانوں کے شدید غصے کا عکاس ہے۔ پیپر لیک ہونے کے مسلسل واقعات اور سرکاری محکموں میں لاکھوں خالی اسامیوں نے پڑھے لکھے نوجوانوں کے صبر کا پیمانہ لبریز کر دیا ہے، اور اب یہ علامتی تحریک مودی حکومت کے روایتی سیاسی ایجنڈے کے لیے ایک دیوارِ چین بن کر کھڑی ہو گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button