بین الاقوامی
Trending

کینیڈا نے بھارتی لارنس بشنوئی گینگ کو دہشتگرد قرار دے کر سخت قدم اٹھا لیا

کینیڈا کی حکومت نے بھارت کے خطرناک مجرمانہ گروہ لارنس بشنوئی گینگ کو دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا ہے، جس کے باعث اس گروہ کے اثاثے منجمد اور ضبط کیے جا سکیں گے۔

بشنوئی گینگ پر خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر اور بھارتی سیاستدان بابا صدیق کے قتل کے الزامات کے ساتھ ساتھ بھارتی اداکار سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دینے کا بھی الزام ہے۔ اس گروہ نے قتل، فائرنگ اور آتش زنی جیسے واقعات میں حصہ لیا ہے اور عوام میں خوف و ہراس پھیلایا ہے۔

کینیڈا کے وزیر برائے پبلک سیفٹی گیری آنند سنگاری نے کہا ہے کہ اس اقدام سے دہشتگردی کی مالی معاونت اور دیگر دہشتگرد سرگرمیوں کو روکنے میں مدد ملے گی۔ کینیڈا عالمی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اس فیصلے کو ایک مثبت قدم قرار دیتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button