پاکستان

وزیراعظم کا سٹاک مارکیٹ کی تاریخی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے نئے مالی سال کے آغاز پر پاکستان سٹاک ایکسچینج کے بلند ترین سطح پر پہنچنے پر اظہارِ اطمینان کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے اسے معاشی اعتماد کی بحالی اور حکومتی اقدامات کا نتیجہ قرار دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج کی موجودہ کارکردگی خوش آئند ہے اور یہ نیا مالی سال ملکی معیشت کی بہتری کے سفر کا نیا باب ثابت ہو گا۔ انہوں نے حکومت کی معاشی ٹیم کو کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے مزید کہاحکومت سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے.کاروباری افراد ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں .پاکستان میں بہتر کاروباری ماحول کو فروغ دیا جا رہا ہے.

یاد رہے کہ کے ایس ای 100 انڈیکس نئے مالی سال کے پہلے روز 1,27,538 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچا، جو ملکی تاریخ کا ریکارڈ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button