پاکستان

بلوچستان یوتھ انیشیٹو: ہنر مند نوجوانوں میں لیپ ٹاپ اور اسناد کی تقسیم، نوکریوں کا اعلان

 

کوئٹہ:بلوچستان یوتھ ایمپاورمنٹ اینڈ انگیجمنٹ انیشیٹو کے تحت ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں تربیت مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات کو اسناد اور لیپ ٹاپس سے نوازا گیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی تھے، جنہوں نے 46 نمایاں طلبہ میں لیپ ٹاپس اور سینکڑوں شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔
اس موقع پر پاکستان کی معروف سافٹ ویئر کمپنیوں نے 50 تربیت یافتہ نوجوانوں کے لیے نوکریوں اور انٹرن شپس کا اعلان بھی کیا۔

اب تک اس انیشیٹو کے تحت بلوچستان کے 6,000 سے زائد نوجوانوں کو مختلف شعبہ جات میں تربیت دی جا چکی ہے۔ اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو خود کفالت کی جانب گامزن کرنا اور بلوچستان کی ترقی کو نئی جہت دینا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button