پاکستان
Trending

دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابی: بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کاری ضرب، 10 شرپسند ہلاک

 

کوئٹہ: بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کی ایک اور سازش ناکام بنا دی گئی۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایک مؤثر کارروائی کے دوران 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر کے علاقے کو بڑے خطرے سے پاک کر دیا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق آپریشن اس قدر شدید تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں محکمہ کے 10 جوان بھی زخمی ہوئے، جنہوں نے بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔ جائے وقوعہ سے بھاری مقدار میں جنگی ساز و سامان برآمد ہوا، جس میں راکٹ لانچر، کلاشنکوف اور ہینڈ گرنیڈ شامل ہیں، جو کسی بڑی تخریب کاری میں استعمال ہونے تھے۔
اس اہم پیش رفت پر گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان، شاہد رند نے واضح کیا کہ بلوچستان میں پائیدار امن کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ "امن دشمن عناصر سن لیں کہ ریاست کی طاقت سے ٹکرانے والوں کا انجام عبرتناک ہوگا۔ ہم اپنے جوانوں کے لہو کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے۔
اس کامیاب آپریشن کے بعد صوبے بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور حساس مقامات پر نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button