پاکستان
Trending

پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں پر پابندی میں توسیع، فوجی پروازیں بھی شامل

 

پاکستان نے اپنی فضائی حدود میں بھارتی رجسٹرڈ طیاروں پر پابندی کو مزید بڑھا کر 24 فروری صبح 5 بجے تک کر دیا ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق پابندی کا اطلاق بھارتی ایئر لائنز کے زیرِ ملکیت، آپریٹ یا لیز کیے گئے تمام طیاروں پر ہوگا، اور اس میں فوجی پروازیں بھی شامل ہیں۔

یہ اقدام دو طرفہ فضائی تعلقات اور سکیورٹی وجوہات کے پیش نظر کیا گیا ہے، جبکہ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ پابندی کے دوران مسافروں اور کمرشل پروازوں کے متبادل انتظامات کیے جا رہے ہیں تاکہ فضائی سفر متاثر نہ ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button