اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحاتی اقدامات جاری ہیں، جن کے ذریعے بجلی کے نظام کو مزید مؤثر اور بہتر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ورچوئل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ بجلی کے شعبے میں بہتری حکومت کی ترجیح ہے، جبکہ معاشی ترقی کے لیے توانائی کی ضروریات پوری کرنا انتہائی اہم ہے۔
وفاقی وزیر کے مطابق توانائی کے شعبے میں طویل المدتی منصوبوں پر کام جاری ہے تاکہ مستقبل کے تقاضوں کے مطابق ایک مضبوط اور پائیدار نظام تشکیل دیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ اصلاحاتی عمل کا مقصد توانائی کے شعبے میں بہتری، کارکردگی میں اضافہ اور عوام و صنعت کے لیے قابلِ اعتماد توانائی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔




