اسلام آباد: سابق رکن قومی اسمبلی محمود مولوی نے کہا ہے کہ پورے ملک میں ایڈمنسٹریٹو یونٹس بنانا ضروری ہے تاکہ عوام کے مسائل جلد حل ہوں اور احتساب شفاف ہو۔
نیوز کانفرنس میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ مسائل کا حل صرف مذاکرات سے ممکن ہے اور سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر ملکی مفاد کو ترجیح دینی ہوگی۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو ہدایت کی کہ پارٹی نااہل قیادت اور مفاد پرست عناصر سے علیحدہ ہو اور سیاسی جنگ کو سیاسی سطح پر رکھے۔
عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز نے احتساب کا عمل اپنے ادارے سے شروع کیا، فیض حمید کے فیصلے خوش آئند ہیں اور پاکستان کو عالمی سطح پر عزت ملی۔ انہوں نے تمام جماعتوں پر زور دیا کہ وہ ایک میز پر بیٹھ کر بات کریں اور سیاسی ماحول کو مفاہمت کی طرف لے جائیں۔




