مظفرآباد : آزاد جموں کشمیر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر راجہ آفتاب احمد نے امن خراب کرنے، املاک کو نقصان پہنچانے اور حملوں میں ملوث افراد سے فوری سرینڈر کا مطالبہ کیا ہے۔
بار ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ فوری طور پر خود کو قانون کے حوالے کرنے والے افراد کو آزاد کشمیر کی عدالتوں میں قانونی معاونت فراہم کی جائے گی۔ بیان میں ریاست کے خلاف اقدامات اور شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کو "غداری” قرار دیا گیا ہے۔
بار ایسوسی ایشن کے مطابق جو عناصر دانستہ طور پر ریاست کے امن کو سبوتاژ کر رہے ہیں اور انسانی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، ان کے یہ اقدامات سراسر "غداری” کے زمرے میں آتے ہیں۔ ایسی پرتشدد کارروائیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا.




