پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے 9 مئی کے واقعے سے متعلق مقدمے میں سنائی گئی 10 سال قید کی سزا کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر دی۔ اپیل ان کے وکیل کے توسط سے جمع کرائی گئی۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 11 اگست کو درخواست پر سماعت کرے گا۔ اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس سزا سنائی، لہٰذا عدالت اس فیصلے کو کالعدم قرار دے کر رہائی کا حکم دے۔
واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے اعجاز چوہدری کو شیر پاو پل جلاؤ گھیراؤ کیس میں 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔




