کھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش، سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار

لاہور:قومی  کرکٹ ٹیم کے اہم آل راؤنڈر شاداب خان کے گھر خوشیوں کا سماں ہے کیونکہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ شاداب خان نے ہفتے کے روز اپنی سوشل میڈیا پروفائلز پر اس خوشخبری کا اعلان کیا اور اپنی بیٹی کی دو تصاویر شیئر کیں۔

شاداب خان نے اپنے پیغام میں لکھا، "الحمداللّٰہ، اللّٰہ نے ہمیں ہماری پہلی اولاد ایک خوبصورت بیٹی کی صورت میں دی ہے۔ اس نعمت پر ہم الفاظ سے بڑھ کر شکر گزار ہیں۔ براہِ کرم مجھے اور میری فیملی کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں کیونکہ ہم اس نئے سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔”

سوشل میڈیا پر شاداب خان اور ان کی اہلیہ کو مداحوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے۔واضح رہے کہ شاداب خان نے جنوری 2023 میں قومی ٹیم کے سابق کوچ اور معروف اسپنر ثقلین مشتاق کی بیٹی سے شادی کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button