کراچی: کے-الیکٹرک نے پاکستان کی مالیاتی تاریخ میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے پہلا ریٹیل لسٹڈ قلیل مدتی اسلامی سکوک جاری کرنے کا اعلان کیا ہے، جس میں عام شہری بھی سرمایہ کاری کر سکیں گے۔
اس سے قبل پری-آئی پی او کے تحت ایک ارب روپے مالیت کے سکوک بڑے صنعتی اور کمرشل صارفین کو پیش کیے جا چکے ہیں۔ کے-الیکٹرک کے مطابق یہ سکوک شریعت کے اصولوں کے مطابق ہیں اور تین آزاد شریعت ایڈوائزری بورڈز سے منظور شدہ ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پاکستان کی کارپوریٹ سکوک مارکیٹ میں ایک نیا سنگ میل ہے اور سرمایہ کاروں کو پرکشش منافع اور ٹیکس فوائد فراہم کرے گا، جبکہ کے-الیکٹرک صارفین ماہانہ منافع کو اپنے بجلی بل میں ایڈجسٹ بھی کر سکیں گے۔




