پاکستان

،الرٹ جاری گلگت بلتستان میں 5 تا 7 اگست بارشوں ،لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

 

گلگت :گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (جی بی ڈی ایم اے) نے 5 سے 7 اگست تک صوبے کے 9 اضلاع میں بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق استور، دیامر، گلگت، غذر، شگر، اسکردو، گانچھے اور ہنزہ میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

الرٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ بارشوں کے باعث سڑکوں پر لینڈ سلائیڈنگ، گھروں، بجلی کے کھمبوں اور دیواروں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق 4 اگست سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی، جبکہ 5 اگست کے بعد مغربی ہوائیں بھی شامل ہو جائیں گی۔

دو روز قبل ضلع غذر کی وادی اشکومن میں کلاؤڈ برسٹ سے آنے والے سیلاب نے 22 گھروں اور 18 دکانوں کو مکمل، 42 گھروں کو جزوی نقصان پہنچایا تھا، جبکہ 65 گھروں میں پانی داخل ہو گیا اور ایک پاور اسٹیشن سمیت متعدد بنیادی ڈھانچے تباہ ہو گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button