پاکستان

این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کی وارننگ

 

اسلام آباد :نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے 5 سے 10 اگست تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے ممکنہ سیلاب کی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
دریائے چناب، جہلم، کابل اور گلگت بلتستان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے جبکہ بلوچستان کے چند اضلاع میں بھی سیلاب کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو نکاسی آب کے انتظامات اور عوام کو محفوظ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button