اسلام آباد:چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا الوداعی دورہ کیا۔ آمد پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی، جس میں پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور دفاعی کردار پر بات چیت ہوئی۔ جنرل ساحر شمشاد نے پاکستان نیوی کی جنگی تیاریوں اور قومی سمندری سرحدوں کے تحفظ کے عزم کو سراہا۔
ایڈمرل نوید اشرف نے جنرل ساحر شمشاد کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے تینوں مسلح افواج کے درمیان بہتر رابطہ کاری کے فروغ میں ان کی کوششوں کو سراہا۔




