راولپنڈی: بلوچستان کے دو مختلف اضلاع کچھی اور خاران میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں کی گئیں، جن کے نتیجے میں 17 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق یکم نومبر کو دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع کچھی کے علاقے سنی اور ضلع خاران میں آپریشنز کیے گئے۔
ضلع کچھی میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے کے لیے فوری کارروائی کی، جس کے دوران 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
جبکہ خاران میں کیے گئے دوسرے آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے مزید 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں کارروائیوں میں مجموعی طور پر 17 دہشت گرد مارے گئے۔




