سڈنی: سڈنی کے مشہور بونڈائی بیچ پر ایک فیسٹیول کے دوران ہونے والے حملے میں زخمی ہونے والے حملہ آور نوید اکرم پر دہشت گردی سمیت 59 الزامات عائد کر دیے گئے ہیں۔
آسٹریلوی پولیس کے مطابق، اکرم کی طبی حالت میں بہتری آنے کے بعد اس پر باقاعدہ فرد جرم عائد کی جائے گی۔
نیوساؤتھ ویلز کے پریمیئر کرس مِنز نے پریس بریفنگ میں کہا کہ اس واقعے کے بعد اسلحے کے قوانین میں سختی کی جائے گی۔ اس کے لیے پارلیمنٹ کا اجلاس بلایا گیا ہے، جس میں درج ذیل اقدامات شامل ہوں گے
شاٹ گنز کے میگزین کی گنجائش کم کرنا،دیگر ہتھیاروں کی درجہ بندی میں تبدیلی،ایک شخص کو دی جانے والی ہتھیاروں کی تعداد محدود کرنا۔
پریمیئر نے واضح کیا کہ یہ اقدامات عوامی حفاظت کو مضبوط کرنے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے کیے جا رہے ہیں۔




