پاکستان کے مایہ ناز کیوئسٹ محمد آصف نے ورلڈ گیمز سنوکر مقابلوں کے کواٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے اور اب وہ اپنے گروپ کا آخری میچ جرمن حریف ایلکزینڈر وداو کے خلاف کھیلیں گے۔
پری لیمینری راؤنڈ کے گروپ بی میں محمد آصف ایک میچ جیت چکے ہیں، جبکہ آج کا مقابلہ ان کے لیے گروپ اسٹیج کا آخری امتحان ہوگا۔ میچ پاکستان وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے تین بجے چینگدو میں کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب جرمن کیوئسٹ ایلکزینڈر وداو بھی شاندار فارم میں ہیں، انہوں نے چینی کھلاڑی لیانگ زیو لونگ کو شکست دینے والے اپنے ہم وطن کھلاڑی کی جیت کے بعد اپنے حریف کو 0-2 فریم سے ہرایا۔
ٹورنامنٹ کے کواٹر فائنل مرحلے کا آغاز کل سے ہوگا، جہاں جیتنے والے کھلاڑی سیمی فائنل تک رسائی کے لیے مدمقابل آئیں گے۔ سنوکر کے شائقین محمد آصف سے ایک اور شاندار کارکردگی کی امید کر رہے ہیں تاکہ وہ عالمی اسٹیج پر پاکستان کا نام مزید روشن کر سکیں۔
0 8 1 minute read




