پاکستانٹیکنالوجی

واٹس ایپ کا نیا فیچر: جادوئی موشن فوٹو کی طرح متحرک تصاویر بنائیں

اسلام آباد: واٹس ایپ میں ایک نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے، جو لگتا ہے کہ کسی جادوئی فلم، جیسے ہیری پوٹر سے متاثر ہو! میٹا کی زیر ملکیت یہ میسجنگ ایپ اب اپنے صارفین کو "متحرک تصاویر” بنانے کی سہولت دے رہی ہے۔

یہ نیا فیچر واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں شامل کیا گیا ہے، جس کے ذریعے آپ ساکت تصاویر کو متحرک بنا سکتے ہیں، بالکل آئی فون کے "لائیو فوٹوز” فیچر کی طرح۔

اس فیچر میں، تصویر کھینچے جانے سے پہلے اور بعد کے چند سیکنڈ کو بھی فوٹو میں شامل کیا جائے گا، اور اس میں ساؤنڈ بھی شامل کیا جا سکے گا۔ دوسرے الفاظ میں، یہ ایک تصویر نہیں بلکہ ایک منی ویڈیو ہو گی جس میں ساکت تصویر کی چیزیں حرکت کرتی نظر آئیں گی۔

اس فیچر کو استعمال کرنا بھی انتہائی آسان ہے۔ واٹس ایپ میں جا کر گیلری کو کھولیں، وہاں اوپر بائیں جانب موجود موشن آئیکون پر کلک کریں اور اپنے تصاویر کو متحرک بنائیں۔

لیکن یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں ہے اور صرف کچھ محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ فی الحال اگر آپ متحرک تصاویر بنانا چاہتے ہیں تو آپ کو تھرڈ پارٹی ایپس کی مدد لینی پڑتی ہے۔

اس نئے فیچر کے ذریعے آپ واٹس ایپ پر ہی اپنی پسند کی GIF تصاویر تیار کر کے دوستوں سے شیئر کر سکیں گے۔ تاہم، ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ یہ فیچر کب تک تمام صارفین کے لیے دستیاب ہو گا، لیکن توقع ہے کہ یہ بہت جلد متعارف کرایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button