پاکستان
Trending

اسحاق ڈار کا سفارتی محاذ پر اہم اجلاس، دوروں کے نتائج پر عملدرآمد کا جائزہ

 

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت وزارت خارجہ میں اہم اجلاس ہوا، جس میں برطانیہ، ترکیہ اور کرغزستان کے حالیہ دوروں سے متعلق فالو اپ امور کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں دوروں کے دوران ہونے والی ملاقاتوں اور سفارتی روابط کے نتائج پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، جبکہ مختلف ممالک کے ساتھ حالیہ مصروفیات اور آئندہ کے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے متعلقہ حکام کو دوروں کے دوران زیرِ بحث آنے والے امور پر بروقت اور مؤثر فالو اپ کی ہدایت کرتے ہوئے طے شدہ معاملات پر عملدرآمد یقینی بنانے پر زور دیا۔

اجلاس میں بین الاقوامی روابط اور اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے بعد ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیر خارجہ نے حکام کو سفارتی معاملات میں مؤثر رابطہ کاری اور طے شدہ امور پر بروقت اقدامات کی ہدایت کی۔

اسحاق ڈار نے حال ہی میں برطانیہ، ترکیہ اور کرغزستان کے دورے کیے تھے، جبکہ کرغزستان میں وزیراعظم کے ہمراہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس میں بھی شرکت کی تھی۔

اجلاس میں اسپیشل سیکریٹری اقوام متحدہ نبیل منیر سمیت وزارت خارجہ کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button