کھیل
Trending

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم کو بڑا دھچکا، سعود شکیل کی شاندار ترقی

 

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری کردی، جس میں پاکستان کے ٹیسٹ کپتان بابر اعظم کی پانچ درجے تنزلی ہوئی ہے اور وہ 15ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

تازہ رینکنگ کے مطابق بابر اعظم ٹاپ 10 بیٹرز کی فہرست سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔ انگلینڈ کے ہیری بروک پہلی پوزیشن پر بدستور موجود ہیں، جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ ایک درجے بہتری کے بعد دوسرے اور انگلینڈ کے جو روٹ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

پاکستان کے سعود شکیل نے رینکنگ میں نمایاں بہتری حاصل کی اور 15 درجے ترقی کرکے 18ویں پوزیشن سنبھال لی۔ محمد رضوان سات درجے تنزلی کے بعد 33ویں نمبر پر آگئے ہیں، جبکہ شان مسعود 41ویں اور سلمان آغا 43ویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں۔ نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری ایک درجے ترقی کرکے دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

پاکستان کے محمد عباس ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں 15ویں نمبر پر موجود ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button