پاکستان
Trending

38 سال بعد پاکستانی دریاؤں میں شدید سیلاب، دریائے راوی اور چناب میں تباہ کن پانی کا بہائو

 

لاہور :پاکستان کے دریاؤں میں گزشتہ 38 سالوں میں سب سے زیادہ پانی آنے سے پنجاب میں سیلاب کی صورتحال سنگین ہو گئی ہے۔ دریائے راوی کے جسٹر مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، جہاں پانی کا بہاو 2 لاکھ 40 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ دریائے راوی میں اتنا پانی 1988 کے بعد پہلی مرتبہ آیا ہے۔

آج رات شاہدرہ کے مقام سے ایک بڑا سیلابی ریلا گزرنے کی توقع ہے، جس سے علاقے میں شدید خطرات لاحق ہیں۔ دریائے چناب میں بھی شدید سیلاب آیا ہے، جس کی شدت ایک دہائی میں سب سے زیادہ ہے۔ دریائے چناب کے گردونواح میں 128 دیہات زیر آب آ چکے ہیں۔

خانکی ہیڈ ورکس سے پانی چند گھنٹوں میں گزر جائے گا لیکن اس سے پہلے پانی کا دباؤ کافی زیادہ ہے۔ دریائے ستلج میں بھی گزشتہ 8 سے 10 روز سے شدید سیلاب کا سلسلہ جاری ہے، جہاں گنڈا سنگھ میں پانی کی سطح دو لاکھ کیوسک سے تجاوز کر چکی ہے۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام کا کہنا ہے کہ جب تک سیلاب رحیم یار خان سے نہیں گزرتا، پنجاب کو سیلاب کا شدید خطرہ رہے گا اور عوام کو حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button