واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے امریکی مصنوعات پر زائد ٹیرف عائد کرنے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اب اپنے محصولات صفر کرنے کی بات کر رہا ہے، لیکن یہ پیشکش "بہت دیر سے” کی گئی ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ بھارت دہائیوں سے امریکا کے ساتھ یک طرفہ تجارت کر رہا ہے۔ بھارت، امریکا کو بہت کچھ بیچتا ہے لیکن امریکی کمپنیوں کو بھارتی منڈی میں برابری کا موقع نہیں ملتا۔
انہوں نے بھارت پر الزام عائد کیا کہ وہ تیل اور دفاعی ساز و سامان کی خریداری کے لیے امریکا کی بجائے روس کو ترجیح دیتا ہے، جو کہ امریکا کے ساتھ تجارتی تعلقات کے لیے نقصان دہ ہے۔
ٹرمپ نے اس یک طرفہ رویے کو "تباہ کن” قرار دیا اور کہا کہ اب امریکا بھارت کے ساتھ تعلقات میں بنیادی تبدیلی لائے گا۔




