پاکستان
Trending

سابق سینیٹر مشتاق احمد اسرائیلی قید سے رہائی کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئے

 

اسلام آباد :سابق سینیٹر مشتاق احمد جو غزہ امدادی فلوٹیلا کے قافلے کا حصہ تھے، اسرائیل کی حراست سے رہائی کے بعد آج اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

مشتاق احمد کو اسرائیل نے گزشتہ ہفتے فلوٹیلا کو روکنے کے دوران گرفتار کیا تھا۔ رہائی کے بعد وہ اردن پہنچے جہاں سے آج گلف ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے پاکستان آئے۔

پاکستانی سفارتخانے نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ مشتاق احمد بخیریت وطن واپس آ گئے ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق، نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے اردن کے نائب وزیراعظم ایمن الصفدی کو فون کر کے ان کی مدد پر شکریہ ادا کیا ہے۔

اسرائیل نے فریڈم فلوٹیلا پر حملہ کر کے امدادی سامان سمیت تین کشتیاں قبضے میں لے لی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button