تہران: پاکستان، ایران، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام کا چار فریقی اجلاس تہران میں شروع ہوگیا، جس میں علاقائی سلامتی، فوجی جارحیت کے اثرات اور فلسطین و لبنان کی حمایت کے معاملات زیرِ غور آئیں گے۔
ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری میجر جنرل محسن رضائی نے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچنے والے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام کا استقبال کیا۔
اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی فیلڈ مارشل عاصم منیر کر رہے ہیں، جبکہ سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور ترکیہ کے انٹیلی جنس چیف ابراہیم قالن بھی شریک ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی اجلاس میں موجودگی بھی نمایاں ہے۔
چاروں ممالک کے نمائندے اجلاس کے دوران خطے کی سکیورٹی صورت حال، فوجی جارحیت کے ممکنہ اثرات اور فلسطین و لبنان کے عوام کی حمایت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔




