نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس
تاریخ 05/06/2025
:- موٹروے پولیس نے عید کے موقع پر ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ۔
:- عید کے موقع پر لوگ اپنے ابائی علاقوں کی جانب سفر کرتے ہیں اور ٹریفک کا بہاؤ بڑھ جاتا ہے ۔
:- چند احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے اپنا سفر محفوظ اور آرامدہ بنائیں ۔
:- سفر شروع کرنے سے پہلے گاڑی کا انجن ائل، پانی، ٹائر پریشر اور بریک چیک کر لیں ۔
:- دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعمال حد رفتار کی پابندی، اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ اور لین اور لائن کا خیال رکھیں ۔
:- لمبے سفر سے پہلے ڈرائیور مکمل فریش ہونا اور دو سے ڈھائی گھنٹے کی ڈرائیونگ کے بعد کچھ وقت آرام کرنا ضروری ہے ۔ نیند یا غنودگی کی حالت میں ہرگز ڈرائیو نہ کریں ۔
:- مسافر بردار گاڑیوں میں سفر کرنے والے اوورلوڈنگ اور اوور چارجنگ کی شکایت موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130پر کر سکتے ہیں۔
:- کسی بھی مدد کی صورت میں موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔
اپ کی مدد اور محفوظ سفر کے لیے ہر دم تیار نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس
ترجمان نیشنل ہائی ویز ائیڈ موٹروے پولیس




