کوئٹہ اور سپیزند اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر نصب آئی ای ڈی ڈیوائس کے دھماکے سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے۔
ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق دھماکا 39 اپ جعفر ایکسپریس کو پیش آیا جو صبح 9 بجے کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ دھماکے کے فوراً بعد ریلوے اور سیکیورٹی اداروں کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
ترجمان نے بتایا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر تمام مسافروں کو کوئٹہ واپس لایا جا رہا ہے اور کلیئرنس ملنے کے بعد ہی ٹرین آپریشن دوبارہ بحال کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ "دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں”۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ٹرین سروس کی جلد بحالی اور مسافروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت دی۔
0 6 1 minute read




