شنگھائی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چین کی معروف تعلیمی درسگاہ فودان یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلبہ سے خطاب کیا اور "پاک چین دوستی کا ماضی، حال اور مستقبل” کے موضوع پر اظہارِ خیال کیا۔
دورے کے دوران بلاول بھٹو کی ملاقات یونیورسٹی کے نائب صدر ڈاکٹر چن زھیمِن سے ہوئی، جس میں بین الاقوامی تعلقات اور دوطرفہ تعاون سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تقریب کے آغاز میں انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے اسسٹنٹ ڈین پروفیسر سن ڈے گانگ نے ابتدائی کلمات ادا کیے، جس کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کیا۔ انہوں نے طلبہ کے عالمی امور اور خارجہ پالیسی سے متعلق سوالات کے جوابات دیے اور پاک چین دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے، اور نوجوان نسل کو اس تعلق کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔




