بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 5 جوان شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے مطابق حملے کے بعد فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔
شہداء میں کیپٹن وقار احمد، نائیک اسمت اللہ، لانس نائیک جنید احمد، خان محمد اور سپاہی محمد ظہور شامل ہیں۔ سرچ آپریشن جاری ہے۔




