صحت
Trending

"لازوال عشق” پر سوشل میڈیا کی تنقید، پیمرا کا بائیکاٹ مہم پر جواب

 

کراچی: اردو زبان کے منفرد ڈیٹنگ ریئلٹی شو "لازوال عشق” کے ٹیزر کے بعد سوشل میڈیا پر اسے شدید تنقید کا سامنا ہے اور صارفین نے اس کے بائیکاٹ کی مہم شروع کر دی ہے۔ متعدد افراد نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے اس پروگرام پر پابندی کا مطالبہ بھی کیا۔

تاہم، پیمرا نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شو کسی ٹی وی چینل پر نہیں بلکہ صرف سوشل میڈیا پر نشر ہو رہا ہے، اس لیے یہ ادارے کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

شو میں اداکارہ عائشہ عمر بطور میزبان شریک ہیں اور یہ پروگرام ترکی کے مشہور ریئلٹی شو "عشق آداسی” سے متاثر ہے۔ پروگرام میں چار مرد اور چار خواتین کو ایک عالیشان بنگلے میں دکھایا جائے گا جہاں ان کی تمام سرگرمیاں کیمرے میں ریکارڈ ہوں گی۔

یہ شو یوٹیوب پر نشر کیا جائے گا اور اس کا مقصد ڈیٹنگ کے مختلف پہلوؤں کو سامنے لانا ہے، تاہم اس کے فارمیٹ نے سوشل میڈیا پر بحث کو جنم دیا ہے۔

پیمرا نے واضح کیا ہے کہ چونکہ یہ پروگرام لائسنس یافتہ ٹی وی چینل پر نشر نہیں ہو رہا، اس لیے اس پر پابندی کے قوانین لاگو نہیں ہوتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button