صحت
Trending

 ڈینگی کنٹرول سے باہر، انتظامیہ الرٹ، کارروائیاں تیز

راولپنڈی :شہر میں ڈینگی کیسز میں خطرناک اضافہ ہو گیا ہے، سرکاری ہسپتالوں میں 413 اور نجی مراکز میں 400 سے زائد مریض زیرعلاج ہیں۔ طبی ماہرین نے آئندہ ڈیڑھ ماہ کو ڈینگی کے شدید پھیلاؤ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

انسدادِ ڈینگی ٹیموں نے 49 لاکھ سے زائد گھروں کا سروے کیا، جن میں سے 1 لاکھ 30 ہزار سے زائد گھروں میں لاروا ملا۔ ہاٹ اسپاٹ علاقوں سے 17,862 اور کلئیرڈ ایریاز سے بھی 113 مقامات پر لاروا برآمد ہوا۔

غفلت پر 13 ورکرز معطل اور 3 کے خلاف جعلی رپورٹس پر کارروائی کی گئی۔ انتظامیہ نے 3,894 مقدمات درج، 1,722 پراپرٹیز سیل اور 97 لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کیا ہے۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے آپریشنز مزید تیز کر دیے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button