پاکستان

امن انسانیت کا سب سے مقدس فریضہ اور بنیادی ضرورت ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یومِ امن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امن انسانیت کا سب سے مقدس فریضہ اور بنیادی ضرورت ہے۔ انہوں نے ان تمام افراد کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے امن کے لیے اپنی جانیں قربان کیں اور ہمیشہ کے لیے یادگار بن گئے۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ "امن صرف جنگ کا خاتمہ نہیں بلکہ ایک ایسا طرزِ زندگی ہے جس میں انصاف، محبت اور باہمی احترام شامل ہوتا ہے۔” انہوں نے امن کو وہ طاقت قرار دیا جو انسان کو اصل معنوں میں انسان بناتی ہے اور ترقی کی بنیاد ہوتی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ امن نفرت کے اندھیروں کو چیر کر روشنی فراہم کرتا ہے اور پاکستان ایک پرامن ملک ہے جس نے عالمی امن کے قیام کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button